سندھ ہائی کورٹ نے نجی پاور کمپنیز کو گیس بحال کرنے کا حکم دے دیا

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ایک ہفتے میں نجی پاور کمپنیز کی گیس بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں صوبے بھر کی 69 پاور جنریشن کمپنیز کی جانب گیس کنکشن کی بحالی اور پرانے نرخ پر فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے ایک ہفتے میں نجی پاور کمپنیز کی گیس بحال کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ جب تک درخواستوں کا فیصلہ نہیں ہوتا اکتوبر 2020 کے ریٹ پر کمپنیز گیس کے بل ادا کریں سوئی سدرن گیس کمپنی نجی پاور جنریشن کو پرانے نرخ پر نئے بل جاری کریں عدالت نے درخواستواں کے حتمی فیصلے تک اضافی بل ناظر سندھ ہائی کورٹ کے پاس جمع کرانے کا حکم عدالت نے آئندہ سماعت پر گیس کی قیمت میں اضافے پر فریقین سے قانونی دلائل طلب کرلئے درخواستواں کی مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی نجی پاور جنریشن کمپنیز نے گیس کی قیمت میں اضافے کو چیلنج کررکھا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی نے نجی پاور جنریشن کی جانب سے نئے نرخ پر بل ادا نہ کرنے پر گیس کنیکشن منقطع کررکھے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں