جیکب آباد، پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ،20جواری گرفتار
جیکب آباد: جیکب آباد پولیس کا جوا کے اڈے پر چھاپہ، 20جواری گرفتار کرنے کا دعویٰ، ایک لاکھ سے زائد نقدی، 17موبائل فونز اور 6تاش کے بنڈل بر آمد،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے افضل بابا قبرستان کے قریب جوا کے اڈے پر چھاپہ مارکر 20جواری سلطان کوسو، بہرام جتوئی، میر محمد بروہی، عبدالنبی بروہی، سکندر بروہی، مصری بھنگر، تاج محمد بروہی، نوخاف جکھرانی، علی احمد کوسو، عاشق علی بروہی، علی گل جکھرانی، شفیع محمد جکھرانی، آفتاب چانڈیو، شوکت علی تھیم، واحد بخش سومرو، خالد حسین جتوئی،نادر علی قمبرانی، بچل قمبرانی، نظیر خارانی اور فیق بھنگر کو گرفتار کرکے انکے کے قبضے سے جوا پر لگے 17 عدد موبائل فونز، 111000 روپے نقدی، 6 بنڈل تاش اور 07 موٹر سائیکلز برآمد کرلی گئی ہیں ایس ایچ او طارق جھلن کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


