لاہور میں لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی

لاہور:کورونا کی تیسری لہرمیں بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاک ڈان میں 17 مئی تک توسیع کردی گئی، کیبنٹ کمیٹی برائیکورونا کی سفارشات پر لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، 24 اپریل سے لگایا جانے والا لاک ڈان 17 مئی تک نافذالعمل رہیگا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں ان ڈورشادیوں اور دیگر تقریبات پر عائد پابندی برقرار رہے گی،کورونا کے 8 فیصد سے زائد شرح والے اضلاع میں انڈور اور آٹ ڈور شادی کی تقریبات پرپابندی برقرار رہے گی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں کاروباری مراکزشام 6بجے بند کر دیے جائیں گے، ہفتہ اور اتوار کو مکمل تعطیل ہوگی،سرکاری و نجی دفاتر کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرنے کا پابند ہو گا،دفاتر کے اوقات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک محدود ہوں گے،تفریحی پارکس بند، جوگنگ ٹریکس کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینما ہالز مکمل طور پر بند رہیں گے، سپورٹس،ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائدہوگی، شہر کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد گنجائش کے ساتھ جاری رہے گی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن مکمل طور پر بند رہے گی۔میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریاں،ہسپتال اور کلینکس کھلے رہیں گے، دودھ دہی، چکن اور گوشت، مچھلی کی دکانیں، بیکریاں،جنرل سٹورزکھلے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں