شوگر مافیا جے آئی ٹی سربراہ کو تبدیل کردیا گیا

لاہور(انتخاب نیو ز) شوگر مافیا کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا۔ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان کی جگہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ابو بکر خدا بخش کو انکوائری ا?فیسر مقرر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چینی مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے والے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رضوان کو تبدیل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر رضوان نے شوگر مافیا کے خلاف ا?پریشن کرنے کے ساتھ ساتھ جہانگیر ترین سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف خود انکوائری کی تھی۔اس کے علاوہ بھی چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سٹہ بازی میں ملوث دیگر بااثر سٹہ بازوں اور شوگر ملز مالکان کے خلاف تمام مقدمات درج کرنے سے لیکر تفتیش کرنے اور اسٹیٹ بینک سمیت ایف بی ا?ر اور دیگر اداروں سے ملنے والے شواہد کی جانچ پڑتال اپنی نگرانی میں کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق اس دوران جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم اور ڈاکٹر رضوان کو دھمکیاں بھی ملیں اور تعاون کرنے پر انعامات کا لالچ بھی دیا گیا مگر انہوں نے شوگر مافیا کے خلاف کارروائی نہ روکی بلکہ مزید شواہد جمع کیے۔ اب انکوائری کا ستر فیصد حصہ مکمل ہو چکا ہے، مگر عین وقت پر ڈاکٹر رضوان کو تبدیل کر دیا گیا، اگرچہ وہ اس ٹیم کا حصہ رہیں گے مگر ہیڈ ا?ف جوائنٹ انوسٹی گیشن کے طور پر نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں