صوبائی کابینہ کے اجلاس میں گرما گرمی‘ سردار یارمحمد رند واک آؤٹ کر گئے‘زمرک خان اچکزئی کا ایجنڈا تبدیلی کرنے پر احتجاج دیگر وزراء کا بھی تحفظات کا اظہار

کوئٹہ:صوبائی کابینہ کے اجلاس میں گرما گرمی وزیرتعلیم سردار یارمحمد رند واک آؤٹ کر گئے جبکہ انجینئر زمرک خان اچکزئی کا ایجنڈا تبدیلی کرنے پر احتجاج دیگر وزراء کا بھی تحفظات کا اظہار، باوثوق ذ رائع کے مطابق پیر کو صوبائی کابینہ کا اجلاس شروع ہوا تو وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے اجلاس کے ایجنڈامیں تبدیلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گزشتہ روز جوایجنڈا دیا گیا تھا اس میں چیف سیکرٹری کے بتائے گئے نکات شامل نہیں ہیں، اجلاس ابھی جاری تھا کہ وزیر تعلیم سردار یارمحمد رند نے بھی کورونا وائرس سمیت انتظامی امور پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہم سے سوال کر رہی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کیا انتظامات کئے گئے ہیں لوگ بے روزگار ہیں لیکن ہمیں گراؤنڈ پر کام ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو مطمئن نہیں کر پا رہے ہیں اس کے ساتھ ہی وہ اجلاس سے واک آؤٹ کر کے چلے گئے، اجلاس میں مشیر کھیل کی جانب سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کو کورونا وائرس کور کمیٹی میں شامل نہ کئے جانے کے بیان کا بھی تذکرہ کیا گیا جبکہ دیگر وزراء بھی بیوروکریسی اور انتظامی امور سے متعلق متعدد معاملات پر غیر مطمئن رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں