جمرود ، پولیس کےبغیر وارنٹ اور لیڈی کانسٹیبل کے گھروں پر چھاپے ، ایک شخص جاں بحق
جمرود شاہ کس میں مکرم خان کے گھر پر پولیس کا چھاپہ اور فائرنگ سے مکرم خان کے ماموں مقبلی خان کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے -مکرم خان زخہ خیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمرود پولیس کے اسسٹنٹ ایس ایچ او حضرت منیر -ذوالفقار -واحد خان اور دیگر اہلکاروں نے بغیر وارنٹ اور لیڈی کانسٹیبل میرے گھر پر چھاپہ مارا-مکرم کا مزید کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں نے میرے والدہ کو دھکہ دیکر زمین پر گرا دی -جس سے ان کو چھوٹیں بھی آئیں -جمرود کے پولیس اہلکاروں نے میرے خلاف منشیات کا جھوٹا کیس بناکر گھر کی تلاشی کی لیکن میرے گھر سے نہ کوئی منشیات برآمد ہوئی اور نہ ہی اور غیر قانونی چیز-انہوں نے ڈی پی او خیبر محمد اقبال -گورنر خیبرپختونخوا اور وزیراعلی خیبرپختونخوا اور پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ میرے گھر پر چھاپے میں ملوث جمرود پولیس کے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں