ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس پر تشددنہایت افسوسناک ہے۔ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ڈاکٹرز پر آج کے ہونے والے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وبا کے پیش نظر بلوچستان میں ڈاکٹر حضرات کوبنیادی تحفظی آلات مہیانہ کرنا اوراسی اثنامیں احتجاجی دھرنے پر ضلعی انتظامیہ کا دھاوا بول کر سرکاری ملازمین کو زدوکوب کرنانہایت افسوسناک ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ہم صوبائی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈاکٹر حضرات کو ہنگامی بنیادوں پرحفاظتی آلات مہیا کی جائیں۔
Load/Hide Comments