بلوچستان وسیع علاقہ، متاثرین کی تعداد زیادہ ہے، سردار اختر مینگل
کوئٹہ ، بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک وسیع علاقہ ہے اور ضرورت مند اور متاثرین کی تعداد بھی زیادہ ہے اس لئے وافر مقدار میں جب تک رقم جمع نہیں ہوتی کام کا آغاز نہیں ہو سکتا ہماری کوشش ہے کہ کم از کم ہر ضلع میں 300 یا 400 گھروں کی مدد کی جاسکے اور وہ حقیقت میں ً حقدار ہوں اس لئے ضلعی زمہداروں کی یہ زمہ داری بنتی ہی کہ اپنے علاقوں میں اُن لوگوں کی فہرست ترتیب دیں جو مستحق اور حقدار ہیں اور کسی بھی تنگ نظری اور تعصب کامظاہرہ نہ کریں، اللہ تعالی آپ سب کی حفاظت کرے اور اپنے امان میں رکھے ،
Load/Hide Comments