شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کی درخواست پر اعتراض عائد
لاہور :قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے رجوع کرنے پر لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض لگا دیا۔
رجسٹرار آفس کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ درخواست گزار نے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کی درخواست پر عائد اعتراض پر سماعت کے حوالے سے کہا کہ بلیک لسٹ میں نام شامل کرنے کا نوٹیفکیشن ساتھ نہیں لگایا گیا۔شہباز شریف کے وکیل نے بتایا کہ بلیک لسٹ کا قانون بھی ہمیں میسر نہیں ہے۔
Load/Hide Comments


