کابل میں اسکول کے قریب بم دھماکوں میں متعدد طالبات سمیت 40 افراد جاں بحق

قابل (انتخاب نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسکول کے قریب بم دھماکوں میں متعدد طلبا سمیت 40 افراد جاں بحق تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں نے اسکول کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے اور درجنوں زخمی ہیں۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں سے اکثر اسکول کی طالبات ہیں جو کہ قریبی اسکول میں پڑھتی تھیں ۔لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے حملے میں 30 ہلاکتوں اور 52 زخمیوں کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے حملے کی وجوہات اور حملہ آوروں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے جب کہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی مذمت بھی کی ہے۔واضع رہے کہ یہ دھماکے ایسے وقت ہوئے ہیں جب افغانستان سے امریکی افواج طویل جنگ کے بعد واپس روانہ ہورہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں