مستونگ،موٹروے کا اہلکار کوروناکے شبہ میں ہسپتال منتقل
مستونگ:موٹروے کا اہلکار کوروناکے شبہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ منتقل اور آیسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا،ہسپتال زرائع کے مطابق فدا نامی موٹروے اہلکار کو موٹروے اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا۔جب کہ مزکورہ اہلکار پرتشدد بھی کیاگیا ہے اور مزکورہ اہلکار فدا کے جسم پر تشدد کے نشانات واضع نظر آرہیہیں۔اور مزکورہ اہلکار میں کوروناوائرس کے علامات بھی نہیں ہے۔ہسپتال زرائع کے مطابق مزکورہ اہلکار کو آئیسولیشن وارڈ میں داخل کر دیاگیاہے اور کورونا کے حوالے سے اس کے ٹیسٹ کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بجوائے جائیں گے۔تاہم اہلکار کے جسم پر تشدد کے نشانات کا وجہ معلوم کرنے کے حوالے سے موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی نوید صدیقی سے معلوم کیاگیا تو ان کا کہناتھا کہ موٹروے پولیس اہلکار فدا جو کہ ڑوب کا رہائشی ہے اور کھڈکوچہ کے علاقے میں ڈیوٹی سرانجام دے رہاہیں مزکورہ اہلکار کی طبیت کچھ دن سے خراب تھا اور اتوار کے روز شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال چیک اپ کیلئے گیا تھا جہاں انکی چیک اپ میں ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس پر کورونا کا شبہ ظاہر دیاتھا۔جس کے پرچیاں بھی ہمارے پاس موجود ہیں۔انھوں نے کہاکہ جب ہم نے مزکورہ اہلکار کو ہسپتال لے جانے کی بات کی تو مزکورہ اہلکار نے بد کلامی کی۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ ہم نے اس پر کوئی تشدد نہیں بلکہ اس نے خود اپنے آپ کو بچانے کیلئے اپنے ساتھ کیاہے۔اور اس حوالے سے ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی گئی ہیں۔