صدرعارف علوی سے گورنربلوچستان کی ملاقات

اسلام آباد(انتخاب نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر بلوچستان امان اللّٰہ یاسین زئی سے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے گورنر بلوچستان سے گورنر ہاو?س سندھ میں ملاقات کی۔ڈاکٹر عارف علوی اور امان اللّٰہ یاسین زئی کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، بلوچستان میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہاکہ بلوچستان کو ماضی کی حکومتوں میں نظر انداز کیا گیا، پی ٹی آئی حکومت میں ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے بلوچستان کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے کئی بڑے منصوبے شروع کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں