بلوچستان؛عید کے تین روز کے دوران کورونا سے 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان میں عید کے تین روز کے دوران کورونا وائرس سے سات افراد جاں بحق جبکہ 103نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 23831ہوگئی، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو بلوچستان میں 619 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئے ان میں 50میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 2مریض انتقال کر گئے اسی طرح جمعہ کو صوبے میں 410افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ان میں سے 36میں وائرس کی تصدیق جبکہ 3افراد انتقال کر کے جبکہ ہفتہ کو ہفتہ کو صوبے میں 500 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 17 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سے 16کا تعلق کوئٹہ سے جبکہ ایک کا تعلق گوادر سے ہے جبکہ ہفتہ کو بھی دو افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 264جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 23831ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں تین روز کے دوران مجموعی طو ر پر 176مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 22398ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں اس وقت کورونا وائرس کے 1169ایکٹو مریض ہیں جن میں سے 26مریض ہسپتالوں میں ہائی آکسیجن فلو پر زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں