پنجگور، ایئرپورٹ کی بندش ، عوام فضائی سفری سہولیات سے محروم
پنجگور ( نامہ نگار ) پنجگور ایئرپورٹ سے فلائیٹ کی بندش سے علاقے کے لوگ فضائی سفری سہولیات سے محروم 2 فروری 2020 سے پنجگور ایئر پورٹ سے پی آئی اے کی فلائیٹ سروس مکمل بند کر دی گئی ہیں اور ساتھ ہی آئی اے کے حکام نے پی آئی اے پنجگور کے تمام اسٹاف اور سازو سامان کو بھی دوسرے علاقوں میں شفٹ کردیا ہے پنجگور ایئر پورٹ کا شمار ملک کے قدیم ترین ایئر پورٹ میں ہوتا ہے یہ ایئر پورٹ قیام پاکستان سے قبل 1940 کو موجود تھ مگر ا اس دور میں انگریزی رجیم کے استعمال میں تھا 1963 میں پنجگور ایئر پورٹ کی بلڈنگ کے کام کا آغاز ہوا اور 1965 میں پنجگور سے کراچی کے لئے پی آئی اے کی سروس شروع کی گئی مگر اس دور میں رن وے کچا تھا بارشوں کے موسم میں کئی کئی روز فلائیٹ منسوخ ہوتے تھے 1986 میں پنجگور ایئر پورٹ کا رن وے کو آپ گریڈ کرنے کے بعد پختہ کیا گیا پنجگور ایئر پورٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے بین الاقوامی ہوائی روٹ پر واقع ہونے کی وجہ سے ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم بھی ھے پنجگور ایئر پورٹ سے روزانہ کراچی کوئیٹہ تربت کےلئے فلائیٹ ہؤا کرتے تھے بعد میں فلائیٹ کم کردیئے گئے اور 2 فروری 2020: سے پنجگور کے لیے فلائیٹ مکمل بند کر کے علاقے کے لوگوں کو ہوائی سفری سہولت سے محروم کر دیا گیاہے آس سلسلے میں علاقے کے لوگوں نے وزیراعظم پاکستان آور وزارت دفاع اور چیئرمین پی آئی اے سے اپیل کی ہے کہ پنجگور کے لیے پی آئی اے کی سروس کو بحال کیا جائے


