امریکی صدر کی ثالثی کا کردار بھارت کے حق میں جائے گا، سینیٹر رضاربانی

اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ثالثی کے بیان پر سینیٹر رضاربانی نے کہاہے کہ امریکی صدر کی ثالثی کا کردار بھارت کے حق میں جائے گا۔ بدھ کو ایک بیان میں رضا ربانی نے کہاکہ امریکی صدر کی پریس کانفرنس سے واضح ہوا کہ امریکہ بھارت کو خطے میں پولیس مین کا کردار ادا کروانا چاہتا ہے،اس طرح کا تاثر قابل قبول نہیں۔سابق چیئرمین سینٹ نے کہاکہ امریکی صدر نے دورے کے دوران کشمیر میں ہونے والے لاک ڈاؤن پر کوئی بات تک نہیں کی، امریکی صدر کی ثالثی کا کردار حاصل کرنے والے تاریخ بھول رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکی صدر وہ شخص ہے جنہوں نے یروشلم کو اسرائیل کا دارلخلافہ قرار دیا ہے، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مسئلہ کے حل کا منصوبہ بھی اسرائیل کے حق میں گیا،کیا حکومت کشمیر پر اس قسم کی ثالثی چاہتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں