ڈاکٹرز کو طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی زمہ داری ہے، غلام نبی مری
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں ینگ ڈاکٹرز پیرا میڈیکس کیجانب سے اپنے جائز اور ضروری مطالبات کی حق میں پرامن ریلی پر پولیس کی لاٹھی چارج تشدد اور گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت کرونا وائرس کے پیھلاو کے خلاف عوام کی جانوں کو بچانے والے فرنٹ لائن میں فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرز۔پیرامیڈکس اور دیگر سٹاف کو وہ بنیادی ضروریات جن میں کٹس وغیرہ فراہم نہ کر کے قیمتی انسانوں کی جانوں سے جو کیھل کھیلا جارہا ہے وہ تشویشناک اور قابل گرفت ہے ڈاکٹرز،پیرمیدیکس اور دیگر عملے کو وہ تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جب حکومت اپنے زمہ داریوں سے غافل اور غیر سنجیدہ ھو تو ایسے حالات میں لوگوں کے پاس پرامن طور پر احتجاج کرنے کے علاوہ اور کوہی راستہ نہیں ھے تشدد خوف و ہراس کے ذریعے ان کے مطالبات اور آواز کو ھرگز دبایا نہیں جاسکتا ہے حکومت نے شروع ھی دن سے کرونا وائرس پھیلانے کی روکتام پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جس کا خمیازہ آج پورے ملک کی عوام بھگت رھے ھے انہوں نے کہا کہ بند کمروں اور محلات کے اندر بیٹھ کر میٹنگ کرنے سے واٹس ایپ اور بیانات کے ذریعے سے ھرگز عوام کو اس عالمی وبا سے محفوظ نہیں بنایا جاسکتا ھے اور نہ ان کے بنیادی مسائل حل ھونگے آج آئرلینڈ کے وزیراعظم نے کرونا وائرس کیخلاف اپنے عوام کے جان بچانے والے محکمہ صحت کے سروس مہم میں خود رضا کارانہ طور پر اپنا نام شامل کر کے یہ ثابت کیا کہ وہ حقیقی معنوں میں اقتدار، مراعات،بند کمروں، محلات، بھوک،افلاس گرمی سردی خوف و ہراس اور سرکاری پروٹوکول کی بجائے اپنے ملک کے عوام کی خدمت کو اپنا اولین فرض اور زمہ داری سمجھتے ہیں ہمارے حکمران آئرلینڈ کی وزیراعظم کی اپنے اور قوم سے اس گہری وفاداری سچائی اور خدمت انسانیت سے سبق حاصل کرے ورنہ عوام کے اندر حکمرانوں مراعات یافتہ طبقہ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے خلاف جو لاوہ زور پکڑ رہا ھے اس عوامی سیلابی ریلے اور طوفان کو قابو کرنا کسی کی بھی بس میں نہیں ھوگا حکمران اپنے قبلا درست کرے اور عوام دشمن پالیسیوں اور اقدمات سے باز آجائیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ روز ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس پر لاٹھی چارج تشدد گرفتاریوں اور ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے والے اہلکاروں کے خلاف ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیاجائے اور اس میں ملوث اصل کرداروں کو منظر عام پر لایا جائے۔