یوکرین،شہریوں کو اجتماعی قبروں کا خوف دلا کر گھروں میں رکھنے کی کوشش

ڈنیبرو:دنیا بھرمیں پھیلنے والے کرونا وائرس کے باعث لوگوں کو گھروں کی کوشش کی جا رہی ہے مگر مسلسل لاک ڈاؤن سے تنگ لوگ سڑکوں پر نکل جاتے ہیں۔ یوکرین میں حکام نے لوگوں کو گھروں میں رکھنے کا ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔کرونا سے نہ ڈرنے والوں کو اجتماعی قبروں کا خوف دلا کر گھروں میں رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے،غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یوکرین کے مصروف ترین سمجھے جانے والے شہر ڈنیبرو میں لوگوں کو گھروں میں رکھنے کی ترغیب دلانے کے لیے اجتماعی قبریں کھودی جا رہی ہیں تاکہ لوگوں کو ان قبروں کا خوف دلا کرانہیں گھروں میں قید کیا جا سکے۔ڈنیبرو کے میئر نے بتایا کہ شہر کے قبرستانوں میں 615 اجتماعی قبریں کھودی گئی ہیں اور دو ہزار تابوت تیار کیے گئے ہیں۔ ڈنیبرو میں کرونا کے متعدد کیس سامنے آئے مگر ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اس اقدام کی شروعات میئر بورس فلاٹوف نے کی ہے۔ وہ ایک امیر کھلے ذہن اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت متحرک کاروباری شخصیت ہیں۔ انہوں نے 2 اپریل کو اپنے فیس بک پیج پر اجتماعی قبروں کی تصاویر پوسٹ کرنے کے ساتھ لکھا کہ یہ ان لوگوں کے لیے تیاری ہے جنھیں ابھی تک ادراک نہیں کہ انہیں اپنی اور دوسروں کی جان بچانی ہے۔ہم ان کے لیے بدترین کی تیاری کر رہے ہیں۔ڈنیبرو کے میئر نے کہا کہ بلا مبالغہ کرونا زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو 570 یورو کے مساوی جرمانہ کرنے کا بھی عندیہ دیا۔ جارجیا جیسے غریب یورپی ملک میں جرمانے کی یہ رقم بہت بڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں