حکومت بلوچستان 15تک لاک ڈاؤن ختم ورنہ خود ختم کریں گے۔ انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ: مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، جنرل سیکرٹری سید عبدالقیوم اغا، سنئیر نائب صدر حضرت علی اچکزئی، ،سید تاج اغا، میر یاسین مینگل، حاجی خدائے دوست ، سعداللہ اچکزئی ، حاجی ظفر کاکڑ، حاجی حسام الدین اچکزئی، ،حمداللہ ترین ، قاری عبیداللہ ، عبدالخالق اغا ، اور سیف الدین نثار نے کہا ہے کہ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ ملک بھر کی طرح صوبہ بلوچستان میں بھی عالمی وباء کرونا وائرس کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن ہے حکومت ہمارے درج ذیل مطالبات پر غور کرے۔
حکومت بلوچستان لاک ڈاؤن سے متاثرہ دکانداروں اور بلوچستان کے عوام کو دو ماہ کی گیس ، بجلی اور ٹیلی فون بل معاف کرنے کا اعلان کریں ،حکومت بلوچستان 14 اپریل تک صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک لاک ڈاؤن میں نرمی اور 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن مکمل ختم کریں ، اگر حکومت نے لاک ڈاؤن ختم نہیں کیا تو مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ 15اپریل سے لاک ڈاؤن خود ختم کرتے ہوئے بلوچستان کے تمام اضلاع کے مارکیٹیں ،دکانیں اور شاپنگ سینٹرز کھول دیں گے ، حکومت بلوچستان تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مالک دکان اور مالک مکان کو پابند کریں کو وہ کرایہ داروں کو ماہ اپریل کا کرایہ معاف کرنے کا اعلان کریں ، حکومت بلوچستان تاجروں کو 1سے 2 لاکھ بغیر سود قرضوں کا اعلان کریں تاکہ وہ اپنے لیبر کو تنخوائیں ادا کریں ، حکومت بلوچستان لاک ڈاؤن کے دوران پولیس ،ٹریفک اور ایگل فورس کی عوام کیساتھ ناروا سلوک اور تنگ کرنے کا سلسلہ فوری بند کریں ،حکومت بلوچستان روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدورں ، غرباء ، مساکین کی گھروں میں راشن پہنچانے کا سلسلہ فوری شروع کریں ، وفاقی حکومت کرونا وائرس فنڈ میں صوبہ بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر فنڈ میں حصہ دیادے۔وفاقی اور بلوچستان حکومت ڈاکٹروں کو کرونا وائرس سے بچاؤ اور انکی تحفظ کیلئے کٹس ، ماسک اور دیگر تمام احتیاطی آلات فراہم کریں ،وفاقی حکومت بلوچستان کے تاجروں اور عوام پر عائد شناختی کارڈ ٹیکس، بجلی بل ، گیس بل ، اور ٹیلفون کی تمام بل معاف کرنے کا اعلان کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں