وقت آنے پر 27 فروری کی طرح دشمنوں کو سرپرائز دیتے رہیں گے، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ 27 فروری کو پاکستان نے بھارتی طیاروں کو نشانہ بنا کر سرپرائز دیا اور وقت آنے پر پاکستان خطے میں موجود دشمنوں کو سرپرائز دیتا رہے گا،امن کی خواہش پاکستان کے قومی بیانیے کا بنیادی حصہ ہے تاہم خطے میں موجود دشمن سن لیں کہ پاکستان ضرورت پر جواب دینا جانتا ہے،دہلی کی سڑکوں پر مسلمانوں کی عبادت گاہوں اور مسلمان نوجوانوں کی سڑکوں پر بکھری ہوئی لاشیں مودی کی نفرت آمیز بیانیے کا نتیجہ ہیں جس سے بھارت کا سیکولر چہرا زمین بوس ہوتا دکھائی دے رہا ہے،امریکی صدر کا بیان سفارتی حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس سے مودی کے نفرت اور معتصبانہ بیانیے کو شکست ہوئی، 27 فروری قوم کی فتح کا دن ہے اور اسے قوم یوم فتح کے طور پر منائے۔ بدھ کو یہاں پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں گزشتہ سال 27 فروری کو ہونے والے واقعے پر دستاویزی فلم کی رونمائی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امن کی خواہش پاکستان کے قومی بیانیے کا بنیادی حصہ ہے تاہم خطے میں موجود دشمن سن لیں کہ پاکستان ضرورت پر جواب دینا جانتا ہے