چیف سیکرٹری کی سربرائی میں کمیٹی قائم کرکے پارلیمان کی بساط لپیٹ دی گئی، حاصل بزنجو
نیشنل پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہاکہ ملک پر عملا ملٹری و سیول بیوروکریسی کی حکمرانی ہے پارلیمنٹ سمیت تمام جمہوری و پارلیمانی ادارے بے توقیر کئے گئے ہیں انھوں نے بلوچستان میں چیف سیکریٹری کی سربرائی میں پارلیمانی کمیٹی کے قیام کو مضحکہ خیز اور پارلیمانی اصول و قوانیں اور آہین و قانون سے متصادم قرار دیتے ہوئے واضع کی ہیے کہ اس کمیٹی کے قیام سے یہ واضع ہوا ہیے کہ اسٹیبلشمنٹ اور اسلام آباد کو اپنے تراشے ہوئے بتوں پر بھی بھروسہ نہیں حالانکہ یہ ان کے کٹھ پتلی ہیں۔ حاصل بزنجو نے واضع کی ہیے چیف سیکریٹری کے سربراہی میں قایم کردہ کمیٹی سے عملًا صوبہ میں اسمبلی و پارلیمان کی بساط لپیٹ دی گئی ہے اور صوبہ کو گورنر راج سمیت ون یونٹ کی جانب لے جایا جارہا ہیے۔عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کے بعد اب اپاہج و ناتواں اسمبلی کے اختیارات بھی بیوروکریسی کے حوالے کی گئی ہیے جو ملک بھر کے سیاسی و جمہوری قوتوں کے لیے لمحہ فکریہ ہیے۔