تربت، مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل کردیا، دو زکمی

تربت (نمائندہ انتخاب)تربت، مسلح افرادنے گھر میں گھس کر ایک شخص کوقتل اور2کو زخمی کردیا،تربت انتظامیہ کی کاروائی،3ملزمان گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم ملزمان نے کیچ کورپل کے قریب سنگانی سرکے علاقہ میں گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے ایک شخص نظرعلی جان بحق اور2 افراد زخمی ہوگئے تھے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنرکیچ حسین جان بلوچ نے لیویز فورس کو چوکنا کردیا اور خفیہ اطلاع پر تحصیل دشت کے علاقہ پیرانی لمب سے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے نام نظر محمد ولد لال خیر ساکن سبی حال سنگانی سر تربت،محمد حسن ولد گل محمد ساکن شکار پور سندھ حال دشت پیرانی لمب،محمد اشرف ولد الہٰی بخش ساکن سبی حال بنڈے بازار آبسر تربت بتائے جاتے ہیں، لیویز ذرائع کے مطابق واردات کے بعدتینوں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ کی خصوصی ہدایت پر مخبر خاص کی اطلاع پر اسی روزپیرانی لمب دشت میں لیویز فورس اور کیو آرایف نے تینوں ملزمان کوبمعہ گاڑی کرکے تربت پولیس تھانہ منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں