کورونا،وزیراعلی کی سربراہی میں کمیٹی قائم، فضیل اصغرسیکرٹری مقرر
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق کورونا وائیرس کے حوالے سے وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں صوبائ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے کمیٹی کے اراکین میں صوبائ وزراء نوبزادہ طارق مگسی سردار عبدالرحمن کھیتران میر ضیاء لانگو سردار یار محمد رند میر اسداللہ بلوچ صوبائ مشیر عبدالخالق ہزارہ اراکین صوبائ اسمبلی اصغر خان اچکزئ ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نصیر شاہوانی نصراللہ زیرے گہرام بگٹی اور سید احسان شاہ شامل ہیں جبکہ چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر کمیٹی کے سیکریٹری ہونگے۔صوبائ کمیٹی حکومت کو کورناوائیرس سے متعلق امور میں تجاویز دے گی اور وائیرس کے چیلنج سے موثر طور نمٹنے کے لیۓ معاونت فراہم کریگی اعلامیہ کے مطابق صوبائ سیکریٹری دوستین جمالدینی عمران گچکی صالح محمد ناصر مدثر وحید ملک اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون کورونا وائیرس کے امور میں کمیٹی کے سیکریٹری کی معاونت کرینگے