ینگ ڈاکٹرز پھر سڑکوں پر کی مشعل بردار ریلی
ینگ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور وائی ڈی اے کی جانب سے اوزیر اعلی ہاؤس کے سامنے مشعل (موم بتی )بردارہیلتھ ورکز اور ڈاکٹرز اپنے حقوق کے حوالے سے نعرہ بازی بھی کی گی، جبکہ اُن کا کہنا ہے کہ حکومت اُن کو سہولت فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ احتجاج میں بیٹھے ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس نے اپنے ہاتھوں چراغ لیا ہوا ہے اور وہ جلاتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ دو دن قبل بھی ڈاکٹرز نے احتجاج کیا تھا جس پر پولیس نے اُن کو تشدد کا نشانہ بناکر جیل میں ڈال دیا تھا بعد میں میڈیا پریشر کی وجہ سے انہیں رہا کیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کا دعوی ہے کہ کرونا کے خلاف لڑنے کیلئے انہیں کوئی طبی سہولیات میسر نہیں ہے جس سے وہ اس وباء کے دوران خود غیر محفوظ ہیں ان کا کہنا تھا کہ انکو بہلایا گیا، حکومت نے ہمیں دھوکہ دیا گیا، حکومت بے حس ہو چکی ہے، ہم اپنے حقوق کے لیے ہر حد تک جاینگے، ڈاکٹروں کے مطابق یہ شرم کا مقام ہے کہ ینگ ڈاکٹرز سڑکوں پر ہیں، حکومت کی جانب سے ہمیں کچھ نہیں ملا،ہم نے آج بھی بغیر کٹس کے مریضوں کا معاہنہ کرچکے ہیں