مستونگ میں گھر پر حملہ‘ بس کو آگ لگا دی گئی
مستونگ(نامہ نگار)سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل مستونگ میر ارشاد رئیسانی کے گھر پر مسلح افراد کی رات گئے فائرنگ اور اس کے بس کو آگ لگا کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کانک کے علاقہ میں سابق ڈسٹرکٹ کونسل مستونگ میر ارشاد رئیسانی کے گھر پر چند مسلح افراد نے کلاشنکوف سے شدید فائرنگ کی اور ان کے گھر کیباہر کھڑی بس کو آگ لگا کر فرار ہوگئے خوش قسمتی سے فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس کے گیٹ اور انکے گھر کے دیواروں کو لگنے والے گولیوں سے نقصان پہنچے میر ارشاد رئیسانی نے حملے سے متعلق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر پر رات چار بجے مسلح افراد نے بزدلانہ حملہ کرکے رات کے تاریکی میں فرار ہوگئے میں ایسے بزدلانہ حملوں سے کسی صورت مرعوب نہیں ہونگا
Load/Hide Comments