افسوس کی بات ہے کہ زمہ دار لوگ غیر زمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، لیاقت شاہوانی
حکومتی ترجمان لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ یقینا افسوس کی بات ہے کہ کس طرح زمہ دار لوگ غیر زمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ برائے مہربانی رائے دینے سے پہلے تجزیہ کیاکریں، بی ایم سی کا قرنطینہ فیکلٹی دو ہفتے پہلے قائم کیا گیا تھا جبکہ وزیر اعلی ایک ہفتے پہلے یہاں دورہ کر چکے ہیں، برائے مہربانی آپ یہ ویڈیو وزیر اعلی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments