دہشتگردی کیخلاف ہماری جنگ طویل عرصہ جاری رہی ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف ہماری جنگ طویل عرصہ جاری رہی ہے، ہم دوبارہ قطعا دشمن کو حاوی نہیں ہونے دیں گے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ اسلام آباد پولیس کے دو جوانوں بشیر شاہ اور اشتیاق رانجھا کی ائی جے پی روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں شہادت ہوئی ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ان شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف ہماری جنگ طویل عرصہ جاری رہی ہے، ہم دوبارہ قطعا دشمن کو حاوی نہیں ہونے دیں گے انشاء للہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں