سی ٹی ڈی نے لیاری گینگ وار کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی: پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے لیاری گینگ وار کے 3 کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے لیاری کے علاقے میراں ناکہ کے قریب ایک گلی میں چھاپہ مارکر 3 ملزمان اسلم عرف سندھی، تنویر عرف پٹنی اور ماجد کو گرفتار کرکے ایک ہینڈ گرینیڈ، ایک کلاشنکوف اور ایک ٹی ٹی پسٹل برا?مد کرلی۔سی ٹی ڈی پولیس نے ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہونے کا دعوی کیا ہے، تینوں ملزمان قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلے، بھتہ خوری اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں