قلات: پولیس کا کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹوں کیخلاف کریک ڈاؤن،150سے زائد کی چیکنگ

کوئٹہ: قلات پولیس پولیس کی سنیپ چیکنگ، فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی، تفصیلات کے مطابق ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی قلات غلام حسین باجوئی کی زیر نگرانی ایس ایچ او قلات نذیر احمد عمرانی نے ایگل سکواڈ کے ہمراہ شہر کے اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر سنیپ چیکنگ کی۔پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کی چیکنگ کی پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران 150 سے زائد وہیکلز اور سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکلوں کو چیک کیا ایس پی قلات عبد الروف بڑیچ کا کہنا ہے کہ شہر میں سنیپ چیکنگ کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا ہے اور شہری پولیس سے سنیپ چیکنگ کے دوران تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں