امریکہ کی جانب سے بھارت کو جدید اسلحے کی فروخت پر تحفظات ہیں،پاکستان

اسلام آ باد: پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران ہونے والے دفاعی معاہدہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ترجما ن دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہاکہ بھارت کو جدید اسلحے کی فروخت پر پاکستان کے تحفظات ہیں، اس سے خطہ میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا اور طاقت کا توازن مزید بگڑے گا،بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ مظالم اور املاک کو تباہ کرنے کے واقعات تشویش ناک ہیں،بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کے لئے مسلح افواج مکمل مستعدہیں،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قطر میں 29فروری کو طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، امن معاہدہ انٹرا افغان ڈائیلاگ کے لئے راہ ہموار کرے گا، چین کے صدر کی دورہ پاکستان کی تفصیلات طے کی جارہی ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کی گہرائی سے سب آ گاہ ہیں، پاکستان بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار رہا ہے، کل بھوشن یادیو کی گرفتاری اس کی ایک روشن مثال ہے،امریکی صدر ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کور وکنے کے لئے مسلسل رابطہ میں ہیں اور روک تھام کے لئے تمام ضروری احتیاطی اقدامات کر رہیں، پاکستان کرونا وائرس کے تدارک کے حوالے سے ایران کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہتا ہے اور ایران کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں، ایران میں پاکستانی شہریوں اور طالب علموں کی سہولت کے لئے قونصلیٹ میں خصوصی ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے،افغان جنگ کی وجہ سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں منفی ماحولیاتی اور سماجی اثرات سے آ گاہ ہیں۔جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاون کے207 روز ہو گئے، مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کے مظالم جاری ہیں،لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا،بھارتی فوج نیمزیدکشمیریوں کو شہید کیا، ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور عدم برداشت کا مظاہرہ کیا جارہا، عالمی برادری دہلی میں ہونے والے ظلم کی مذمت کر رہی ہے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلاشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں