حکومت مشکل حالات میں قوم کوتنہا نہیں چھوڑے گی، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غریب، ناداراورپسماندہ علاقوں کے عوام کوریلیف پہنچانا وزیراعظم عمران خان کاعزم ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ (آج)سے احساس ایمرجنسی پروگرام کا باقاعدہ آغازکردیا گیا ہے۔ ادائیگیوں کویقینی بنانے کے لیے ملک بھرمیں 17 ہزارمراکزقائم کیے جاچکے ہیں۔ 144 ارب میں اب تک 49.2 ارب روپے بینکوں کومستحقین کے لئے ریلیزہوچکے ہیں۔ کروناوباء کے باعث جوخاندان معاشی طورپر بری طرح متاثر ہوئے حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت مشکل حالات میں قوم کوتنہا نہیں چھوڑے گی۔ وزیراعظم کا بلوچستان کا دورہ پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں کرونا کے خلاف جاری قومی کاوشوں کو تقویت دینا ہے۔ متحد ہوکرچیلنج پرقابوپائیں گے اورسرخرو ہوں گے۔ وزیراعظم نے بلوچستان کے عوام کیلئیاشیائے خوردونوش کی بلاتعطل فراہمی اور صوبے بھر میں مستحقین کیلئے راشن کی بروقت ترسیل ممکن بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ غریب، ناداراورپسماندہ علاقوں کے عوام کوریلیف پہنچانا وزیراعظم عمران خان کاعزم ہے۔حکومت مشکل حالات میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اورروزگار کے مواقع کو پیدا کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کرنے پر زورعمران خان کی بلوچستان کے عوام کے ساتھ وابستگی اوراحساس کی علامت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں