بلوچستان بجٹ اجلاس،وزیرخزانہ ظہور بلیدی کا 584.083بلین روپے کا بجٹ پیش

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان بجٹ اجلاس پیش کیا گیا جس میں صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہا کہ آ ئندہ مالی سال22 -2021کا بجٹ پیش کرنے سے پہلے یہ مناسب ہوگا کہ موجودہ مالی سال 2020-21 کا نظرثانی شدہ بجٹ معززایوان کے سامنے پیش کیا جائے جس کے بعد میں معزز ایوان کو موجودہ صوبائی حکومت کے نئے مالی سال 2021-22کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرونگا۔جاری مالی سال کے کل بجٹ کا ابتدائی تخمینہ584.083بلین روپے تھا۔ نظر ثانی شدہ بجٹ برائے سال 2020-21کا تخمینہ 387.016بلین روپے ہوگیا ہے۔
مالی سال 2020-21کے اخراجات جاریہ کا تخمینہ309.032بلین روپے تھاجو نظر ثانی شدہ تخمینہ میں کم ہو کر 282.371بلین روپے رہ گیا ہے۔
مالی سال 2020-21 کے ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ118.256 بلین روپے تھا جو نظر ثانی شدہ تخمینہ میں کم ہو کر80.499 بلین روپے ہو گیا ہے۔جس میں 968جاری ترقیاتی اسکیمات کے لئے 48.992بلین روپے جبکہ 1774نئی ترقیاتی اسکیمات کے لئے 31.507بلین روپے جاری کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں