مجھ پر بکتر بند چڑھانے کی کوشش کی گئی، نصراللہ زیرے

کوئٹہ:رکن بلوچستان اسمبلی نصر اللہ زیرے کا کہنا ہے کہ مجھ پر بکتر بند چڑھانے کی کوشش کی گئی، اسمبلی کا پورا سبرہ زار پولیس سے بھرا ہوا ہے۔گفتگو کرتے ہوئے نصر اللہ زیرے نے کہا کہ بجٹ اجلاس سے پہلے پری بجٹ اجلاس ہونا تھا۔نصر اللہ زیرے نے مزید کہا کہ 4 دن کے احتجاج کے دوران کسی حکومتی رکن نے رابطہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ بجٹ اجلاس سے قبل کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماں کے احتجاج کے باعث پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ شروع کی۔ پولیس کی بکتر بند گاڑی نے ٹکر مارکر اسمبلی کا گیٹ توڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں