افغانستان سے پاکستان پیدل آنے اور جانے والوں پر پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد : پاکستان نے افغانستان سے پیدل آنے جانے کیلئے پابندی لگا دی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق افغانستان کی سرحد پر تمام بارڈر ٹرمینلز گزشتہ روز سے بند کر دیے گئے ہیں۔افغانستان میں کورونا کے بہت زیادہ پھیلاؤ پر بارڈر ٹرمینلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، افغانستان میں موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت ہو گی، پاکستانی کورونا ٹیسٹ کے بعد ملک واپس آسکیں گے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں موجود افغانیوں کو بھی اپنے ملک جانے کی اجازت ہو گی، افغان شہری کسی ہنگامی طبی صورتحال کے پیش نظر ٹیسٹ کے بعد پاکستان آ سکیں گے جبکہ پاکستان میں زیر تعلیم افغانیوں کو ہدایات سے علیحدہ سے آگاہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں