جیکب آباد، خسرہ کی وباء بے قابو، بچوں کی اموات میں اضافہ

جیکب آباد: جیکب آباد میں خسرہ کی وباء بے قابو، دو معصوم بہنوں سمیت 3 بچے فوت، محکمہ صحت نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں خسرہ کی وباء بے قابو ہوگئی ہے خسرہ کی وباء کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں ایک ہی روز میں دو معصوم بہنوں سمیت 3 بچے فوت ہوچکے ہیں، جیکب آباد کے علاقے میرپور برڑو کے قصبہ کمال برڑو میں گلشیر برڑو کی دو معصوم بچیاں ڈیڑھ سالہ زینب اور 3 سالہ راہبہ خسرہ کی وباء میں مبتلا ہوکر فوت ہوگئی جبکہ ٹھل کے نیو سرکی محلہ میں عبدالغنی سرکی کی دو سالہ معصوم بچی کلثوم بھی خسرہ کی وباء کے باعث انتقال کرگئی، ضلع جیکب آباد میں خسرہ کی وباء کے باعث معصوم بچوں کی اموات کا سلسلہ تیزہوچکا ہے لیکن محکمہ صحت نے ابھی تک اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا ضلع جیکب آباد میں اب تک 69 معصوم جانیں خسرہ کی وجہ سے ضائع ہوچکی ہیں لیکن اس کے باوجود محکمہ صحت خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر متاثرہ علاقوں میں بھیجی جائیں اور معصوم بچوں کی زندگیاں بچائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں