ملک میں لوگوں کے پاس گاڑیاں ہیں، اچھا رہن سہن ہے، بتائیں کہاں غربت ہے؟، پرویز خٹک
اسلام آباد :وزیر دفاع پرویز خٹک کی غربت پر گفتگو پر حکومتی ارکان نے قہقہے لگائے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن جماعتوں سے استفسار کیا ہے کہ ملک میں لوگوں کے پاس گاڑیاں ہیں، اچھا رہن سہن ہے، بتائیں کہاں غربت ہے؟پرویز خٹک کے غربت سے متعلق جملوں پر حکومتی اراکین کے قہقہے لگ گئے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے صوبے میں کوئی کچا گھر دکھادیں، پھر کہوں گا ملک پیچھے جارہا ہے۔حکومتی رکن نے اپنے ہی وزیر دفاع کی بات پر لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ کرک میں غربت ہے، اس پر پرویز خٹک نے کہا کہ وہاں ہوگی لیکن ملک میں کوئی غربت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر بھی 5 سال تنقید کی گی، دو سال اور تنقید کریں گے، یہ ہم پر تنقید کرتے ہیں، جیسے ان کے دور میں دودھ اور شہد کی نہریں بہتی تھیں۔
Load/Hide Comments


