پیپلز پارٹی کا ملک بھر میں گیس بحران کی انکوائری کا مطالبہ
اسلام آباد :پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں گیس بحران کی انکوائری کا مطالبہ کردیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی نااہلی اور بد انتظامی کی وجہ سے ملک بھر میں گیس کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں گیس کا بحران پیدا ہونا اس حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے،ملک بھر میں مختلف صنعتیں اور سی این جی اسٹیشن بند ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل کی 6 جولائی تک بند ہوگا، نااہل سرکار ٹرمینل کی وقت پر مرمت نہیں کر سکی، کیا ٹرمینل کی وقت پر مرمت کی ذمہ داری بھی سابقہ حکومتوں پر ڈالی جائی گی؟۔شیری رحمان نے کہاکہ گیس بحران کی انکوائری کی جائے، گیس بحران سے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں کمی اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بحران پیدا کر کے اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں، گیس کا بحران بھی دیگر کی طرح مصنوعی نوعیت کا ہے۔


