افغانستان کی صورتحال خطرناک، پاکستان کو نقصان پہنچ سکتا ہے، آصف علی زرداری

اسلام آباد:سابق صد ر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال بہت خطرناک ہے افغانستان کی صورتحال کا پاکستان کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھنا ہو گی، حکومت کو اسرائیل سمیت ہر مسئلے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جانا چاہئے، ایک سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ حکومت ہے ہی نہیں تو چلی کیا جائے گی؟ اس وقت مانگے تانگے سے کام چلایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں