پاکستان میں کورونا کے 1037 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس سے مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 145 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1037 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 958,408 ہوگئی ہے جن میں سے 904,320 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 40 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار321 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.2 فیصد ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار 767 ہوگئی ہے۔
Load/Hide Comments


