تمپ، دازن میں جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں خاتون تذلیل، گھر کے قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے

تمپ(نامہ نگار)تحصیل تمپ کے علاقے دازن چیری بازار میں گزشتہ رات میں پرسوز واقعہ ہوا،دو مسلح اشخاص گھرکے افراد پر پستول تھان کر صحن میں سوئی عورت کی پندول(جیب) کاٹ کر نقدی،دو موبائل اور کانوں کی بالیاں چرا لیا،بعد میں عورت کی شور مچانے سے نامعلوم چور بھاگ گئے جبکہ گزشتہ رات سری بازار دازن میں غریب عورت کی گھر پر بھی چوروں نے دیوار پھلانگ کر چوری کی کوشش کی تو گھر میں سوئے ہوئے افراد جاگنے اور شور مچانے سے چور بھاگ گئے، واضع رہے کہ گزشتہ سال2020ء میں چوروں نے گھر کی صحن میں سوئی کلثوم بنت سعید سکنہ دازن کوچھری سے وارکرکے قتل کردیا تھامگر نامزد ملزم ضمانت پر رہاہوگئے ہیں،اب لوگوں کا شبہ شہید کلثوم کی قاتلوں پر جا رہا کہ مذکورہ چوری اسی طرح کا واقعہ ہے،عوام نے پولیس اور لیویز سے ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں