امریکا کی کوویڈ سے متعلق ترقی پسندانہ پالیسی قابل تعریف ہے، اسد عمر
اسلام آباد:وفاقی وزیراسد عمر نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے ارسال کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں مل گئیں۔ اپنے ا یک ٹویٹ میں وفاقی وزیراسد عمرنے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے ارسال کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں مل گئی ہیں، یہ ویکسین خاص طور ان افراد کے لئے ہیں جوبیرون سفرکرتے ہیں یازیرتعلیم ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکا کی کوویڈ سے متعلق یہ ترقی پسندانہ پالیسی قابل تعریف ہے۔
Load/Hide Comments


