حکومت اقلیتوں کے حقوق و مفادات کے تحفظ کی ضامن ہے۔ وزیر اعلی اپریل 12, 2020اپریل 12, 2020 0 تبصرے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ایسٹر کے تہوار کے موقعے پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری ہمارے ملک و معاشرہ کا اہم حصہ اور قومی ترقی کے عمل میں شراکت دار ہے.حکومت اقلیتوں کے حقوق و مفادات کے تحفظ کی ضامن ہے. انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی برادری اپنی خو شیوں میں ان لوگوں کو شریک کریں جو استطاعت نہیں رکھتے. زمہ دار شہری کیطورپر کوروناوائرس کیباعث ایسٹر کی تقریبات محدود رکھیں۔ وزیر اعلی جام کمال نے اپنے بیان کے آخر میں مسیحی برادری سے اپیل کی کہ اپنی عبادات میں ملک و قوم کی سلامتی, تحفظ, خوشحالی اور کورونا وائرس کے خاتمے کی دعا کریں۔ Share this:Click to share on Twitter (Opens in new window)Click to share on Facebook (Opens in new window)Click to share on WhatsApp (Opens in new window)Click to print (Opens in new window)