بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے، اردگان
انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھارت کی دارالحکومت نئی دہلی میں فسادات میں ‘مسلمانوں کے قتل عام’ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایسا ملک بن گیا ہے جہاں مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارت اس وقت ایسا ملک بن گیا ہے جہاں مسلمانوں قتل عام پھیل رہا ہے، کس کا قتل عام؟، مسلمانوں کا قتل عام، کون کر رہا ہے؟، ہندو’۔
انہوں نے حملہ کرنے والے گروہ پر الزام لگایا کہ انہوں نے ٹیوشن سینٹر میں پڑھنے والے بچوں پر ‘لوہے کی راڈ سے حملے کیے تاکہ وہ انہیں قتل کردیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ لوگ عالمی امن کو کیسے ممکن بنائیں گے، یہ ناممکن ہے، ان کی بہت بڑی آبادی ہے جس کی وجہ سے جب یہ خطاب کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم مضبوط ہیں، (تاہم) یہ کوئی مضبوطی نہیں’ ہے۔
Load/Hide Comments