دریجی میں واقع معدنی لیز کے تنازعہ پر فریقین مورچہ بند
حب(نمائندہ انتخاب)ضلع لسبیلہ کی تحصیل دریجی میں واقع ایک معدنی لیز کے تنازعہ نے ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کرلی ایک فریق کی جانب سے متنازعہ بندمعدنی لیز پر کام شروع کرنے پر دونوں فریق مورچہ بند ہو گئے ایک دوسرے کے خلاف احتجاج کا بھی سلسلہ شروع کردیا اطلاعات کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر لسبیلہ انتظامیہ و پولیس نے بھاری نفری دریجی پہنچادی اس سلسلے میں بتایاجاتا ہے کہ دریجی میں کھڈ ارو پہاڑ کی معدنی لیز جس پر پچھلے کئی سالوں سے تنازعہ چل رہاہے اور لیز پر کام بند تھا اہم گزشتہ روز ایک فریق کی جانب سے وہاں پر کام شروع کرنے پر تنازعہ پھر شدت اختیار کرگیا دریجی سے آمد اطلاعات کے مطابق دونوں فریق ایک دوسرے کے خلاف مورچہ بند ہونے کے ساتھ ساتھ احتجاج بھی کر رہے ہیں تاہم واقعہ کی اطلاع ملنے پر حالات پر قابو پانے کیلئے لسبیلہ انتظامیہ و پولیس نے بھاری نفری دریجی پہنچادی ہے اس حوالے سے لسبیلہ انتظامیہ و پولیس کے ذمہ دار افسران سے رابط کی گئی لیکن رابطہ نہ ہو سکا۔
ؔ


