بلوچستان میں 98افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی
کوئٹہ:بلوچستان میں 98افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس سیل کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان میں 1039افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں کوئٹہ میں 79،کیچ میں 11،واشک میں 4،پنجگور،ژوب،پشین اور خضدار میں ایک ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جسکے بعدابتک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد27961ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے18مریض صحت یاب ہونے کے بعد ابتک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد26769ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے کے ہسپتالوں میں 9مریض ہائی فلو آکسیجن پر زیرعلاج ہیں صوبے میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد875ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 9.43فیصدتک پہنچ گئی ہے جبکہ صوبے میں ابتک کورونا وائر س سے 317افراد جاں بحق ہوچکے ہیں


