پنجگور، تبلیغی جماعت کے 46 افراد کو ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا
پنجگور( نامہ نگار ) تبلیغی جماعت کے 46 افراد کو ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا یہ جماعت گزشتہ 20 روز سے کورونٹائن سنٹر تبلیغی مرکز میں رہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور شبیر احمد بادینی نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ یہ تبلیغی جماعت گزشتہ دوماہ سے پنجگور میں تھا ان تمام افراد کو کوروٹائن سنٹر تبلیغی مرکز میں گزشتہ 25 روز سے ائیسولیشن پر رکھے گئے تھے کورنٹائن سنٹر تبلیغی مرکز میں ان کی بار بار اسکریننگ کی گئی اسکریننگ کے دوران تمام افراد کے ٹیسٹ کلیئر نکلے ٹیسٹ کلیئر نکلنے کے بعد تمام افراد کو ڈیرہ اسماعیل خان روانہ کردیئے گئے جہان سے ان کو ان کے آبائی علاقوں منتقل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے سلسلے میں ان کو حفاظتی انتظامات کے تحت کورنثائن مرکز میں رکھے گئے تھے
Load/Hide Comments