نوشکی، سرکاری احکامات کے باوجودبڑی تعداد میں قربانی کے جانوروں کی اسمگلنگ جاری
نوشکی (نامہ نگار)جانوروں کے بیوپاریوں نے نوشکی انتظامیہ کے احکامات ہوا میں اڑا دی. بڑی تعداد میں قربانی کی جانوروں کا نوشکی سے باہر اسمگلنگ جاری یہی صورتحال رہی تو قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں گے اور متوسط طبقہ سنت ابراہیمی ادا کرنے سے محروم ہونگے گزشتہ دنوں نوشکی انتظامیہ نے نوشکی کے صحافیوں کی نشاندہی پر ضلع سے باہر جانوروں کی ترسیل پر پابندی لگانے کے تحریری احکامات جاری کر دی مگر اس حوالے سے نوشکی انتظامیہ کی کارکردگی کاغذی کاروائی تک محدود دکھائی دیں رہی ہیں کیونکہ نوشکی مویشی منڈی کے قرب و جوار کے علاقوں سے مزدا بس اور پرانے مال بردار کوچز کے زریعے بیوپاری بڑی تعداد میں جانور ڈال کر ضلع سے باہر منتقل کررہے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے نہ مویشی منڈی کے پاس جانوروں کی اسمگلنگ کو روکنے کی کوشش کی گء اور نہ ہی کسی چیک پوسٹ پر مویشیوں سے بھرے گاڑیوں کو روکا جا رہا ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر نوشکی اور کمشنر رخشان سے اپیل کی ہے کہ نوشکی سے مویشیوں کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں


