لوگوں کی خدمت کیلئے اچھے سکول،کالج اور اسپتال بنانا چاہتا ہوں، مولانا طارق جمیل
لاہور:عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ مجھے لوگوں کی خدمت کا ذریعہ بنا دے۔ انہوں نے کہا کہ میں اچھے سکول،کالج اور اسپتال بنانا چاہتا ہوں جہاں لوگوں کی فری خدمت کر سکوں۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں عدم برداشت ختم کرنے کا واحد طریقہ اللہ کی کتاب قرآن مجید اور اللہ تعالی کے نبی حضرت محمدﷺ کی زندگی سے جڑنے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا علاقہ پسماندہ ہیعلاج کے لیے لوگ دھکے کھاتے ہیں، میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ مجھے ان لوگوں کی خدمت کا ذریعہ بنا دے۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ انسانی فلاح و بہبور کے لیے میں اچھے سکول،کالج اور اسپتال بنانا چاہتا ہوں جہاں لوگوں کی فری خدمت کرسکیں۔میری کوشش ہے کہ ایم ٹی جے فانڈیشن کا سسٹم مجھ پر ڈیپینڈ نہ کرے بلکہ اللہ سے دعا کررہا ہوں کہ ایسا نظام بنا دے کہ میرے جانے کے بعد بھی میری ٹیم اس کو چلاتی رہے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا ہیکہ میں اپنی تلمبہ رہائش گاہ پر قائم نجی جم میں ورزش کر تا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے مشکل کام ہے انسانی تربیت، انسانوں کو انسان بنانے کے لیے اللہ تعالی نے نبیوں کو بھجوایا۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ خیر کے کام کی کوئی انتہا نہیں ہے۔ دنیا تو کہیں جا کررک جاتی ہے لیکن نیکی اور خیر ایک ایسی چیز ہے کہ جس کی کوئی انتہا نہیں ہے۔قبل ازیں جون کے مہینے میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کراچی کے بعد لاہور میں بھی اپنے برانڈ ایم ٹی جے کے اسٹور کا افتتاح کیا۔ لاہور میں ایم ٹی جے کے نئے آٹ لیٹ اسٹور کا افتتاح مولانا طارق جمیل نے خود کیا۔ لاہور میں نئے آٹ لیٹ اسٹور کی لانچنگ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ میرا اس برانڈ کو اس عمر میں کھولنے کا ارادہ کوئی کمائی نہیں ہے اللہ نے مجھے اپنے فضل وکرم سے بے حد نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دو مرتبہ پوری دنیا گھوم چکا ہوں لیکن میں یہ کاروبار آخرت کے لیے کررہا ہوں۔


