اسلام آباد سے افغان سفیر کی بیٹی کی اغواء و تشدد کا واقعہ قابل افسوس ہے، عوامی نیشنل پارٹی

کوئٹہ :عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں ملکی دارالخلافہ اسلام آباد میں افغان سفیرکی بیٹی کااغواء اوران پر تشدد کے واقعہ کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اسلام آباد جیسے سیف سٹی میں نامعلوم افراد کا افغانستان کے سفیر کی بیٹی کااغواء انہیں گھنٹوں حبس بے جاوزخمی حالت میں مقامی ہسپتال میں رکھنے سے ایک طرف افغانستان اورپاکستان کے درمیان پہلے سے موجودتناوعدم اعتمادکی فضا کومزید تقویت دیتاہے تودوسری جانب اس اقدام سے عالمی سطح پر پاکستان کی بد نامی وجگ ہنسائی کابھی سبب بنے گا اسلام آبادجیسے شہر میں جہاں جگہ جگہ کیمرے لگے ہوئے ہیں نامعلوم افرادکایہ عمل باعث حیرت ہے بیان کہا گیا کہ جب ملک کے دارالخلافہ میں نامعلوم افراد اس طرح کے واقعات کے مرتکب ہوتے ہیں اور وہ بھی ایک برادر اسلامی ملک کے سفیر کی صاحبزادی کے ساتھ دن دیہاڑے سرعام رونما ہونے والے واقعے پرحکمرانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو سنجیدہ گی سے سوچنا پڑیگااور یہ قطعی طور پرناقابل قبول عمل ہے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی انتظامیہ اس ناروا عمل میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کوسخت سے سخت سزادیں دریں اثناعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز کے مطابق پارٹی کیرکن مرکزی کمیٹی ملک عبیداللہ کاسی کے اغواء کیخلاف احتجاجی کیمپ 21ویں روز بھی کتیر کچلاک میں جاری رہا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے اظہار یکجہتی واظہارہمدردی کیا اس موقع پر کہا گیا کہ اغواء جیسی ناسور کسی صورت قابل قبول عمل نہیں بلکہ یہ انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے اس گھنانے فعل کی نہ تو اسلام اجازت دیتا ہے نہ ہی پشتون بلوچ اقداروروایات میں اس کی کوئی گنجائش ہے لہٰذا حکومت ریاست وانتظامیہ جو عوام الناس کی جان ومال کی تحفظ کے ذمہ دار ہے ملک عبید اللہ کاسی کو باحفاظت بازیاب کرائیں یہ دکھ درد صرف ملک عبیداللہ کاسی کے خاندان ان کی جماعت اور قبائلی جرگہ کے ارکان کا نہیں بلکہ یہ اس صوبے کے باشعورپرامن عوام کا مشترکہ دکھ درد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں