فلسطینی ماہی گیر نے پلاسٹک کی خالی بوتلوں سے کشتی تیار کر لی
مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینی ماہی گیر نے استعمال شدہ پلاسٹک کی خالی بوتلوں سے کشتی تیار کر لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ابو زید نامی ماہی گیر نے بتایا کہ انہوں نے 700 خالی بوتلوں کو انتہائی ذہانت اور مہارت سے استعمال میں لاتے ہوئے کشتی تیار کی جس میں 8 افراد سوار ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے مظالم کی وجہ سے جہاں فلسطینیوں کو اپنی جان کے خطرات لاحق ہیں وہیں معیشت کی زبوں حالی نے انہیں مزید پریشان کردیا ہے۔ اس کے باوجود بھی فلسطینیوں کے حوصلے پست نہیں ہوسکے۔
Load/Hide Comments


