لورالائی سے راکٹ لانچر اور مارٹر گولے برآمد

کوئٹہ:لورالائی کے قریب مہاجر کیمپ میں لیویز فورس کی کارروائی کرتے ہوئے راکٹ لانچر اور مارٹر گولے برآمد کرلئے،ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق شاہوانی نے بتایا کہ لورالائی کے قریب مہاجر کیمپ میں لیویز کا انٹیلی جنس بیس آپریشن کیاگیاکارروائی کے دوران لیویز نے راکٹ لانچر اور مارٹر گولے برآمد کرلئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ برآمد ہونے والا اسلحہ تحریب کاری کی نیت سے جمع کیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں